جعلی خبریں اور جعلی نوٹیفکیشن پھیلانا بعض عناصر کا وتیرہ بن چکا ہے۔ تحصیل غازی کو وفاق میں شامل کرنے کے حوالے سے چلایا جانے والا پروپیگنڈا مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔
کسی بھی صوبے کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیم درکار ہوتی ہے۔ محض ایک جعلی نوٹیفکیشن کے ذریعے خیبرپختونخوا کے کسی علاقے کی آئینی یا انتظامی حیثیت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔
تحصیل غازی خیبرپختونخوا کا حصہ ہے اور کسی جعلی نوٹیفکیشن یا من گھڑت خبر سے اس حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ عوام ایسے جعلی نوٹیفکیشن اور بے بنیاد پروپیگنڈے پر ہرگز یقین نہ کریں۔
عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے، اس کا تحفظ ہماری آئینی اور جمہوری ذمہ داری ہے۔ عوامی مینڈیٹ اور صوبے کی جغرافیائی وحدت کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جعلی نوٹیفکیشن یا من گھڑت خبر پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
#FakeNotification#Disinformation#misinformation#fakenews
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں مختلف ٹی وی چینلز کے اینکرپرسنز نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، حکومتی اقدامات اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا شفیع جان بھی موجود تھے۔
اسلام آباد: @ImranKhanPTI کی صحت کے حوالے وزیراعلی @SohailAfridiISF کی مرکزی قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
اگر عمران خان سے ملاقات نا کروائی گئی یہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے تو پھر جمعرات کو رات 10 بجے پاکستان کا ہر چوک D چوک بنا دیا جائے گا, وزیراعلی سہیل آفریدی
عمران خان کو اغوا کر کے غیر قانونی ناحق قید کیا گیا ہے۔اور
بشری بی بی کو بھی اس لیے تکلیف دے رہے ہیں تاکہ @ImranKhanPTI کو توڑا جا سکے، وزیراعلی @SohailAfridiISF
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس
🔹 عمران خان صاحب کی صحت کا اہم ایشو ہے۔ عمران خان صاحب پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے جرات سے، بہادری سے، ہمت سے جیل کاٹی، لیکن عمران خان صاحب کسی جرم میں قید نہیں ہوئے۔ عمران خان صاحب کو اغوا کیا گیا ہے، وہ غیر قانونی طور پر ناحق قید ہیں۔
🔹 ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی صاحبہ، بھی ناحق قید ہیں۔ صرف عمران خان صاحب کو توڑنے کے لیے ان کو جیل میں ڈالا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی صاحبہ کی صحت کی حالت بھی خراب ہے، عمران خان صاحب کی صحت کی حالت بھی خراب ہے، اور ہر بندہ آج یہی رپورٹ کر رہا ہے۔
🔹 جب آپ عمران خان صاحب کو اغوا کر رہے تھے، اس وقت عمران خان صاحب سپر فٹ تھے۔ مجھے بتائیں، عمران خان صاحب کی یہ حالت کیسے ہوئی؟ اغوا کاروں کی قید میں، اڈیالہ جیل انتظامیہ کی قید میں، اور اس جعلی حکومت کی قید میں جو ملک پر مسلط کی گئی ہے، عمران خان صاحب کی یہ حالت ہوئی ہے۔
🔹 اس کے ذمہ دار اغوا کار بھی ہیں جنہوں نے عمران خان صاحب کا اغوا کیا، جیل انتظامیہ، یہ جعلی حکومت اور وہ ججز بھی ہیں جو انصاف نہیں کر رہے۔
🔹 ججز سے پوری قوم کو امید ہے کہ آپ انصاف کریں گے، لیکن آپ بھی کسی کے آلۂ کار بن گئے اور انصاف نہ کر پائے تو یہ ملک کس طرف جائے گا؟ یہ لوگ کس طرف جائیں گے؟ پاکستانی عوام کس طرف جائیں گے؟ جس نوجوان نے اس ملک میں اپنی بقایا عمر گزارنی ہے، وہ کس طرف جائے گا؟ اس کو تو اپنا مستقبل تاریک اور اندھیرے میں نظر آ رہا ہے۔
🔹 پاکستان کا نوجوان غصے اور نفرت کی حالت میں ہے، پاکستان کے نوجوان کو اس ملک میں اپنا مستقبل نظر نہیں آ رہا۔ پاکستان کا نوجوان یہ سوچ رہا ہے کہ ملک کے سابق وزیراعظم کے ساتھ اگر ایسا سلوک ہو رہا ہے تو کل میرے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟
🔹 پاکستان کا نوجوان اب مزید یہ ظلم، جبر، ناانصافی، بے روزگاری، مہنگائی، برداشت ہی نہیں کر سکتا۔ وہ بہت غصہ میں ہیں۔
🔹 میں خیبر سے کراچی تک گیا ہوں، ہر صوبے میں گھوما ہوں۔ جو نوجوانوں کی نفرت میں دیکھ رہا ہوں، ان کی آنکھ میں جو انقلاب کا جذبہ میں دیکھ رہا ہوں، وہ آپ کی سوچ ہونی چاہیے۔ یہ کاکروچ معمولی چیز ہے، جو جذبہ، جو جنون، جوش میں پاکستان کے نوجوانوں میں اس دفعہ دیکھ رہا ہوں، یہ میں یقین سے آپ کو کہتا ہوں کہ یہ میں خود بھی نہیں سنبھال پاؤں گا، آپ تو چھوڑیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی لیڈرشپ میں سے کوئی بھی یہ سنبھال نہیں پائے گا۔ وہ بہت غصے میں ہیں۔
🔹 عمران خان صاحب کی صحت خراب ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان صاحب کا علاج ہو، ان کی فیملی کی موجودگی میں، ان کے ذاتی ڈاکٹرز کی نگرانی میں، بہترین ہسپتال میں ان کا علاج ہو۔
🔹 ہمارا کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں ہے۔ آج یہ سارے مشران بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی پوری لیڈرشپ اورعمران خان صاحب کی فیملی یہ گارنٹی دیتی ہے کہ اگر وہ عمران خان صاحب سے ملے تو باہر کوئی سیاسی بات نہیں کرے گی۔ عمران خان صاحب کی فیملی کو، ان کے ذاتی ڈاکٹرز کو عمران خان صاحب سے ملنے دیا جائے تاکہ وہ قوم کی اس تشویش کو ختم کر سکیں۔
🔹 اگر یہ اسی ہٹ دھرمی پر قائم رہے، تو کل ان شاء اللہ تعالیٰ سپریم کورٹ کے سامنے تمام پارلیمنٹیرین، پاکستان کے جتنے بھی ہمارے ایم پی ایز ہیں، ایم این ایز ہیں، سینیٹرز ہیں، وہ سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔
🔹 اعلیٰ عدلیہ سے ہمیں انصاف کی امید پھر بھی ہے، چاہے جتنی بھی یرغمال ہوئی ہو۔ ہم چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمران خان صاحب کی صحت کے حوالے سے فیصلہ جاری کرے اور ان کی فیملی کی اور ان کے ذاتی ڈاکٹرز کی ملاقات ہونے دیں۔
🔹 کل ان شاء اللہ سپریم کورٹ کے سامنے اور جمعرات کے دن، تمام پارلیمنٹیرینز اڈیالہ جیل جائیں گے۔ اگر منگل کے دن ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کے دن پھر کوشش کریں گے۔
🔹 اگر جمعرات کے دن بھی یہ ہٹ دھرمی قائم رہی تو جمعرات ہی کی رات 10 بجے پورے پاکستان میں ہر چوک کو ڈی چوک بنائینگے۔
🔹 27 تاریخ سے پہلے ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ 27 ستمبر کو ان شاء اللہ تعالیٰ پورے پاکستان کے لوگ نکلیں گے، اور 27 تاریخ کو پھر نہ ہمارے پاس کوئی موقع رہے گا، نہ کسی اور کے پاس۔ پھر کوئی نہیں سنبھال پائے گا۔
وزیرِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شفیع جان کی بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائشگاہ بونیر آمد۔
وزیرِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شفیع جان نے پی ٹی آئی کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
شفیع جان نے مرحومہ کے درجاتِ بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔
عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں انتہائی تشویشناک ہیں ۔ @ImranKhanPTI کی صحت سے متعلق حقائق فوری طور پر قوم کے سامنے لائے جائیں ۔عمران خان کی صحت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کھلواڑ ناقابل برداشت ہے۔ عمران خان سے ملاقاتوں پر مسلسل پابندی وفاقی اور پنجاب حکومت کی آمرانہ طرز حکمرانی کی عکاسی کرتی ہے۔
عمران خان کی فیملی، پارٹی قیادت، کارکنان اور پوری قوم ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر عمران خان سے ان کی بہنوں اور ذاتی معالجین کی ملاقات کرائی جائے ،اور انکے ذاتی معالجین کی نگرانی میں سب سے بہترین ہسپتال میں انکا علاج کرایا جائے ۔
عمران خان کو گزشتہ 9 ماہ قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کی فیملی، ذاتی معالجین اور سیاسی قیادت کو ان تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ دوسری جانب ماضی میں نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ریلیف دیا گیا تھا جبکہ مریم نواز کو بھی نواز شریف کی تیمارداری کے لیے طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی تھی۔وفاق اور پنجاب میں برسر اقتدار حکمران معمولی بیماری کی صورت میں بھی بیرون ملک علاج کرواتے ہیں، لیکن عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کو بنیادی طبی سہولیات اور ذاتی معالجین تک رسائی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا @SohailAfridiISF کے اعلان کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کل بروز منگل اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔ عمران خان کو بنیادی طبی سہولیات، ہسپتال منتقلی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے پارٹی نے ہر آئینی و قانونی فورم سے رجوع کیا ہے۔ اگر کل عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات نہیں کرائی گئی تو جمعرات کو تمام پارلیمنٹیرینز اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کوئی غیر آئینی یا غیر قانونی مطالبہ نہیں کیا۔ عمران خان سے ملاقات اور انہیں طبی سہولیات کی فراہمی ان کا بنیادی آئینی و قانونی حق ہے، لیکن بدقسمتی سے وفاق اور پنجاب میں برسر اقتدار جعلی حکومتیں آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف کررہی ہے۔
27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب بھرپور لانگ مارچ ہوگا کیونکہ لانگ مارچ کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔عمران خان کی صحت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔
#ImranKhan#ReleaseImranKhan#FreeImrankhan
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ صوبائی وزیرِ اطلاعات و نشریات شفیع جان بھی موجود ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔
اس وقت وکلا اور پارلیمنٹیرینز کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے باہر پہنچ چکی ہے۔ آج سپریم کورٹ کے باہر آنے کا مقصد سپریم کورٹ سے اپیل کرنا ہے کہ وہ فوری ایکشن لے اور عمران خان صاحب تک اہلِ خانہ کی رسائی یقینی بنائی جائے، جبکہ ان کے ذاتی معالج کو بھی ان سے ملاقات اور طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔ پوری قوم میں عمران خان صاحب کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں سامنے آرہی ہیں، سہیل آفریدی
عمران خان نے صحت کے حوالے سے کبھی ایسی بات نہیں کی کہ انہیں ریلیف ملے ، سہیل آفریدی
عمران خان نے اپنے دور میں جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس پر بھی نواز شریف کو علاج کے لیے باہر جانے دیا ، سہیل آفریدی
عمران خان کو جعلی کیسز میں ناحق قید کیا گیا ہے ،سہیل آفریدی
ظلم کرنے والے سن لیں جب انکی باری آئے گی تو ان کے ساتھ بہت برا سلوک ہوگا ، سہیل آفریدی
اگر ایک جج انصاف کے لیے اسٹینڈ لے گا تو باقی ججز کو بھی ہمت ملے گی ، سہیل آفریدی
اگر ججز انصاف نہیں کریں گے،جس کی تنخواہیں لیتے ہیں وہ کام نہیں کریں گے تو عوام کہاں جائے گی ، سہیل آفریدی
میں نوجوانوں کی آنکھوں میں انقلاب کی جو چمک دیکھ رہا ہوں اسے کوئی نہیں سنبھال پائے گا ، سہیل آفریدی
نفرت اس حد تک بڑھ جائے گی کہ عمران خان کے کہنے پر بھی محبت ہیدا نہیں ہوگی ، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا 56ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب
وزراء، معاونین خصوصی اور مشیران کی جانب سے عوام سے براہ راست رابطے اور مسلسل دوروں کا آغاز قابل تحسین ہے، سہیل آفریدی
عوامی دوروں سے صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کا براہ راست پتہ چلتا ہے، سہیل آفریدی
وزراء کے دوروں سے افسران کے عوام کے ساتھ رویے اور سروس ڈلیوری میں کوتاہیوں کا بھی علم ہوتا ہے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ کا صوبائی محکمہ خزانہ کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین، محدود وسائل کے باوجود معیشت کو بہترین انداز میں سنبھالا گیا ہے، وزیر اعلی
129 ارب روپے کے ریونیو ہدف کے مقابلے میں حکومت خیبرپختونخوا نے 150 ارب روپے حاصل کیے، سہیل آفریدی
رواں سال ریونیو کا ہدف 180 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، سہیل آفریدی
کابینہ اراکین صرف اپنے کام پر توجہ دیں، حق و سچ، شفافیت اور کرپشن کے خلاف مؤقف پر آپ کے مخالفین بڑھیں گے، سہیل آفریدی
وزراء کو مخالفین کی باتوں کی بجائے اپنی کارکردگی اور صوبے کے مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے، سہیل آفریدی
آئی ایم ایف کی رپورٹ کردہ 5300 ارب روپے کی اتنی بڑی کرپشن پر کوئی آواز نہیں اٹھا رہا، عوام کے ٹیکس کا پیسہ لوٹا گیا، وزیر اعلی
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کام عوام کو نظر آ رہے ہیں، ان کی رفتار مزید تیز ہونی چاہیے، سہیل آفریدی
عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبریں سامنے آ رہی ہیں، سہیل آفریدی
عمران خان صاحب کی صحت کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں سے پوری قوم میں تشویش پائی جا رہی ہے، وزیر اعلی
جب عمران خان کو اغوا کر کے ناحق قید کیا گیا تو ان کی صحت مکمل طور پر ٹھیک تھی اور وہ سپر فٹ تھے، سہیل آفریدی
عمران خان صاحب کی صحت جیل انتظامیہ اور وفاقی حکومت کی غفلت کی وجہ سے خراب ہوئی ہے، سہیل آفریدی
گزشتہ روز عمران خان صاحب کی بہنوں اور وکلا سے ملاقات کا دن تھا لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، سہیل آفریدی
تقریباً تین سال میں عمران خان صاحب نے صحت کو جواز بنا کر کبھی کوئی ریلیف نہیں مانگی، سہیل آفریدی
حکومت خیبرپختونخوا کا عمران خان صاحب سے ذاتی ڈاکٹرز، فیملی، وکلا اور دوستوں کی ملاقات اور رسائی دینے کا پرزور مطالبہ کرتی ہے، وزیر اعلی
عمران خان صاحب کو اپنے ذاتی ڈاکٹرز، فیملی، وکلا اور دوستوں تک رسائی دینا ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، وزیر اعلی
کل انشاء اللہ جنوبی اضلاع میں علمیہ خان کا کوہاٹ سے لیکر لکی مروت تک ایک تاریخی اور فقید المثال استقبال ہوگا جس میں پارٹی کے تمام ونگ بھرپور شرکت کرے گی ۔
صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کی زیرِ صدارت انتظار علی کے حجرے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کل علیمہ خان کی کوہاٹ آمد کے استقبال کی تیاریوں اور 5 اگست کو پشاور میں ہونے والے جلسے کے انتظامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ان شاءاللّہ 5 اگست کو پشاور کی سرزمین ایک تاریخی اور یادگار جلسے کی گواہ بنے گی!!
تمام کارکنان، ساتھیوں اور عوام سے پُرزور اپیل ہے کہ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی شرکت یقینی بنائیں اور اس عظیم اجتماع کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں
علیمہ آپا کی کوہاٹ آمد پر صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان اور دیگر رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر علیمہ آپا کے ہمراہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا۔
علیمہ آپا کی کوہاٹ آمد پر صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان اور دیگر رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر علیمہ آپا کے ہمراہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کی زیرِ صدارت میاں کالونی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں 5 اگست کو پشاور میں ہونے والے جلسے کے انتظامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
2K Followers 7K FollowingLawyer ,Central Information Secretary ILF Pakistan,Human Rights Defender,Winner of Fakhr e Pakhtunkhuwah Award, Political Activist Pakistan Tehreek e Insaf
5K Followers 293 FollowingPresident Pakistan Tehreek-e-Insaf District Sukkur,
Former President Insaf Youth Wing (Sindh).
Ex President ISF (Sindh).
PTI Candidate
PS-25 Sukkur
31K Followers 2K Followingہمارے سلطان مُرشد عمران خان❤️ اللہ الحق ہے۔جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے۔ freepalestine🇵🇸 #freePakistan🇵🇰 #Soldier #cancersurvivor #releaseimrankhan
2K Followers 7K FollowingLawyer ,Central Information Secretary ILF Pakistan,Human Rights Defender,Winner of Fakhr e Pakhtunkhuwah Award, Political Activist Pakistan Tehreek e Insaf
2K Followers 803 FollowingISF Student Politics
Former General Sectary Insaf Youth Wing Malir &
Former Head Social Media Team Youth Wing Karachi Official
282 Followers 488 FollowingEX. President ISF University Campus Peshawar.
EX . President ISF agriculture university PESHAWAR .
#studentpoliticalactivist .
#insafian🇧🇫
66K Followers 2K FollowingAn independent citizen of an occupied country!
Unless specifically attributed to my party PTI, all views/opinions expressed here are strictly my personal.