10 کلو واٹ سولر سسٹم کی لاگت کا تخمینہ اور اہم معلومات
دس کلوواٹ کے سولر سسٹم کے لئے ’18 عدد‘ سولر پینلز کی ضرورت ہو گی چونکہ پینلز کی تعداد زیادہ ہے اِس لئے زیادہ طاقت والے پینلز کا انتخاب کیا جاتا ہے جیسا کہ 550 سے 585 واٹ کے پینلز کا۔
اِن سولر پینلز کو نصب کرنے کے 9 عدد فریمز (ڈھانچوں) کی ضرورت ہوگی۔ 550 واٹ کا ’درجہ¿ اوّل (جسے تکنیکی طور پر ’ٹیئر ون‘ کہا جاتا ہے)‘ کا پینل 38-40 روپے فی کلوواٹ کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے لیکن اگر ڈیلر سے گفت و شنید کی جائے تو کچھ رعایت ہو سکتی ہے لیکن کوشش کی جائے یہ رعایت پانچ دس روپے فی کلوواٹ کی صورت تقاضا کی جائے۔
پینل کی پانچ سو پچاس واٹ کے ایک سولر پینل کی قیمت تقریباً باون 20 ہزار روپے ہے۔
عموماً 18 سولر پینلز کی قیمت تقریبا 03 لاکھ 60 ہزار روپے تک بنے گئ۔
سولر پینلز کی طرح اِنہیں نصب کرنے والے فریمز (آہنی ڈھانچے) کا معیار بھی بہت معنی رکھتا ہے۔ مارکیٹ میں فی فریم چھ ہزار روپے سے لے کر ساڑھے سات ہزار روپے قیمت بتائی جاتی ہے جس کی مکمل لاگت ساٹھ سے ستر ہزار روپے بنتی ہے۔
ذہن نشین رہے کہ درجہ اول (ٹیئر ون) کے سولر پینلز کی وارنٹی (خراب نہ ہونے کی ضمانت) بارہ سال ہوتی ہے جبکہ اِن کے کام کرنے کی عمر پچیس سے تیس سال ہوتی ہے۔
وارنٹی اور کام کرنے کی صلاحیت دو الگ الگ پیمانے ہوتے ہیں اور ایک مرتبہ اچھی طرح نصب کئے جانے والے سولر پینلز کو پچیس تیس سال کچھ نہیں ہوتا لیکن اگر اُن سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔دس کلوواٹ سسٹم کے لئے انورٹر بھی جاندار ہونا چاہئے۔ اِس مقصد کے لئے مارکیٹ میں مقبول ترین انورٹرز میں گرو واٹ (Growatt) اور سولیکس (Solex) پائیداری کے لحاظ سے پسند کئے جا رہے ہیں جن کی قیمت قریب 3 لاکھ روپے تک ہے لیکن یہ قیمتیں ڈالر کی روپے کے مقابلے قدر میں کمی بیشی کی وجہ سے کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے البتہ یہ کمی بیشی چند ہزار روپے سے زیادہ کی نہیں ہونی چاہئے۔
اگر کوئی دکاندار (سولر سسٹم ڈیلر) ڈالر کے فرق کی بنیاد پر پچاس ہزار یا لاکھ روپے زیادہ مانگ رہا ہے تو درحقیقت وہ غلط بیانی کر رہا ہے ‘سولر سسٹم کسی بھی صلاحیت کا ہو‘ وہ کئی برقی آلات کو آپس میں جوڑ کر بنایا جاتا ہے اور اِس جوڑنے کے عمل کے لئے لچک دار (فلیکسیبل) ’ڈی سی تار‘ کی ضرورت ہوتی ہے جو سولر پینلز کو آپس میں جوڑنے اور پھر اُنہیں انورٹرز کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے ضرورت ہوتی ہے اور اوسطاً ”80 سے 90 ہزار روپے“ اِس خصوصی قسم کی تار کا خرچ ہوتا ہے۔ اِس تار کے علاوہ اے سی اور ڈی سی بریکٹرز (SPDs) یعنی سرج پروٹیکشن ڈیوائسز‘ فیوز اور ڈسٹری بیوشن (DB) بکس کی ضرورت پڑے گی جن کی مجموعی لاگت 70 سے 80ہزار روپے کے درمیان ہوتی ہے اور اِس میں تاروں کو چھپانے والے ڈاکس‘ فلیکسیبل پائپ‘ نٹ‘ بولٹ‘ پیچ‘ راولبولٹ وغیرہ شامل ہوتے ہیں
اور دس کلوواٹ کا سولر سسٹم نصب کرنے کی مزدوری (انسٹالیشن چارجز) پچاس سے اَسی ہزار روپے مطالبہ کئے جاتے ہیں۔ ذہن نشین رہے کہ کوئی تجربہ کار اور ماہر کاریگر اگرچہ زیادہ پیسوں کا مطالبہ کر رہا ہوتا ہے لیکن اُس کے ہاتھ کی صفائی اور سولر سسٹم کو نفاست سے لگانے کی وجہ سے اِس نظام کی عمر میں اضافہ ہو جاتا ہے
لہٰذا ہر چیز میں بارگین کرنی چاہئے لیکن انسٹالیشن چارجز فراخ دلی سے ادا کرنے ہی میں دانشمندی ہے کہ اگر کوئی ہنرمند اپنی مزدوری سے خوش ہوگا تو یقینا وہ آپ کے وسائل کی بچت اور آپ کی سمجھ یا معلومات میں نہ آنے والے پہلوو¿ں کا بھی باریک بینی اور مہارت سے احاطہ کرے گا۔
’آن گرڈ سولر سسٹم‘ کو لگانے کے لئے واپڈا کی جانب سے ’ارتھنگ‘ کی شرط رکھی گئی ہے جس کے جملہ اخراجات بمعہ مزدوری 80 سے 90 ہزار روپے آتے ہیں اور یہ لاگت ایک لاکھ روپے یا اُس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے اگر زیرزمین سے سولر انورٹر کا فاصلہ زیادہ رکھا جائے اور نہایت ہی اعلیٰ معیار کی ارتھ کیبل (تار) استعمال کی جائے۔
اِسی طرح نیٹ میٹرنگ لگانے کا خرچ ایک لاکھ روپے تک ہے۔ یوں مجموعی طور پر دس کلوواٹ کا بنیادی سولر سسٹم سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اس وقت قیمت تقریبا 10 سے 12 لاکھ روپے جبکہ چند اضافی خصوصیات کے لئے مزید آلات کی تنصیب کے ساتھ اِس کی قیمت 13 سے 14 لاکھ روپے تک جا پہنچے گی۔
اور سب سی اہم بات یہ سسٹم ہر دن کم سے کم اور اوسطاً 40 یونٹ یعنی ماہانہ 1200 یونٹ بجلی فراہم کرے گا اور اگر آسان الفاظ میں بات کی جائے تو دس کلوواٹ طاقت اور بیس لاکھ روپے مالیت کا سولر سسٹم ہر مہینے 01 سے 1.5 لاکھ روپے کی بجلی فراہم کرے گا جو قطعی ’گھاٹے کا سودا‘ نہیں
کوئی بتلاۓ میں أس شخص کو چھوڑوں کیسے
جو میرا "دکھ" ہے
میرے دکھ کا "مداوا" بھی ہے
یہ جو "ہر " بات وہ کرتا نہیں" اپنی" مجھ سے
اس کا "مطلب "کوئی میرے" علاوہ" بھی ہے
😊
مائیکروسافٹ ایکسل(microsoft excel) کو ابھی replace کیا گیا ہے۔
پیچیدہ فارمولوں، نمبروں اور ڈیٹا کو الوداع کہیں۔
یہاں ایک ultimate AI tool ہے جس سے excel ایک کھلونا لگتا ہے:
20K Followers 19K Following#Poet #Ophthalmologist #Mazhry #EyeAcuity #vision #نظر #آنکھ کا #بینائی سے منظر کا اپنے عکس سے۔۔رشتہ نازُک سا ہے لیکن جوڑتے جاتے ہیں ہم #Urdu https://t.co/iRnvknn7wW
20K Followers 19K Following#Poet #Ophthalmologist #Mazhry #EyeAcuity #vision #نظر #آنکھ کا #بینائی سے منظر کا اپنے عکس سے۔۔رشتہ نازُک سا ہے لیکن جوڑتے جاتے ہیں ہم #Urdu https://t.co/iRnvknn7wW
30K Followers 0 Followingآج بے انتہا اداس ہوں میں /اور تم اس کو شعر سمجھو گے ❤️ Welcome to #ShahzadQais शहज़ाद क़ैस #شاعری ❤️ #UrduPoetry #Shayari No DM #TeamFollowBack
4K Followers 38 FollowingShabbir Hassan Khan (Josh Maleeh Abadi) A famous Urdu Revolutionary Poet.
Born on 5 December 1898 in Utar Pardesh India
Died on 22 Feb 1982 in Pakistan.
266K Followers 3K FollowingPentester, Forensic investigator, and former college professor. Trained hackers at each US military and intelligence.
Visit me at https://t.co/G478wug0p4
724 Followers 377 FollowingWe are #Anonymous. We are Legion. We do not forgive. We do not forget. Expect us. ×*#WikiLeaks #Animals🍀 #OpPedoNet #OpPedoWeb we defend most vulnerable.